اپنی الفت عطا کیجئے

اپنی الفت عطا کیجئے

یہ کرم مصطفی کیجئے


رحمتِ دوجہاں آپ ہیں

ہم پہ رحمت شہا کیجئے


ہم کو دیدارِ سرکار ہو

عاشقو! یہ دعا کیجئے


چاہیے گر رضائے خدا

مصطفی مصطفی کیجئے


قلب مضطر مجھے بھی عطا

شاہِ ہر دوسرا کیجئے


گرمیٔ حشر ہے یانبی

جامِ کوثر عطا کیجئے!


اپنے آصف پہ چشمِ کرم

سرورِ انبیاء کیجئے

شاعر کا نام :- محمد آصف قادری

کتاب کا نام :- مہرِحرا

دیگر کلام

آپ شہِ ابرار ہوئے ہیں

جس دم ان کی نعت پڑھی ہے

آپ کا جوں ہی ہونٹوں پہ نام آئے گا

مداوائے رنج و اَلم چاہتا ہوں

وہ زمیں ہے اور وہ آب و ہوا ہی اور ہے

رکھتا ہے جو بھی دل میں عقیدت حضور کی

جو بھی اُن کی گلی میں آیا ہے

محمدا مصطفی کو رات دن جو یاد کرتے ہیں

عشقِ سرکار میں جو دل بھی تڑپتا ہو گا

دو عالم میں بٹتا ہے صدقہ نبی کا