محمدا مصطفی کو رات دن جو یاد کرتے ہیں

محمدا مصطفی کو رات دن جو یاد کرتے ہیں

مدینے میں بلا کر آپ اُن کو شاد کرتے ہیں


جنہیں رب نے پکار ا، رحمۃللعلمیں کہہ کر

میری تو ہر مصیبت میں‘ وہی امداد کرتے ہیں


جو رکھتے ہی نہیں دل میں ‘نبی کے عشق کی دولت

خدا شاہد ہے اپنی زندگی برباد کرتے ہیں


ہوئے بے حال ہیں حالات سے ، للہ خبر لیجئے

گدا ہیں آپ کے ہم ، آپ سے فریاد کرتے ہیں


ہزاروں ہو گئے حاضر ، بلایا آپ نے جن کو

اب آصف دیکھئے کب وہ تمہیں ارشاد کرتے ہیں

شاعر کا نام :- محمد آصف قادری

کتاب کا نام :- مہرِحرا

دیگر کلام

مداوائے رنج و اَلم چاہتا ہوں

وہ زمیں ہے اور وہ آب و ہوا ہی اور ہے

اپنی الفت عطا کیجئے

رکھتا ہے جو بھی دل میں عقیدت حضور کی

جو بھی اُن کی گلی میں آیا ہے

عشقِ سرکار میں جو دل بھی تڑپتا ہو گا

دو عالم میں بٹتا ہے صدقہ نبی کا

ہے رحمتِ یزداں کا امیں گنبدِ خضریٰ

ہُوا نہ ہو گا جہان بھر میں ، کوئی رسالت مآب جیسا

کیا حسیں میرا مقدر ہو گیا