کتنے عالی شان ہوئے
جو اُن کے مہمان ہوئے
گرے جو ان کے قدموں میں
سیرابِ عرفان ہوئے
ذکرِ آقا سے حاصل
راحت کے سامان ہوئے
آپ پکارے اَنَا لَہَا
جب اپنے انجان ہوئے
کیا اُس کی تفصیل لکھیں؟
ہم پہ کیا احسان ہوئے
اب تو آصف طیبہ میں
جانے کے اِمکان ہوئے
شاعر کا نام :- محمد آصف قادری
کتاب کا نام :- مہرِحرا