!دوجہاں میں مصطفی سا کون ہے؟ کوئی نہیں

!دوجہاں میں مصطفی سا کون ہے؟ کوئی نہیں

!رب نے ان جیسا بنایا کون ہے؟ کوئی نہیں


میرے آقا میرے مولا ماسوائے آپ کے

!ہم غریبوں کا سہارا کون ہے؟ کوئی نہیں


جس طرح امت کی خاطر وہ رہے ہیں اشکبار

!اسطرح آنسو بہاتا کون ہے؟ کوئی نہیں


غیر بھی یہ مانتے ہیں جُز شہِ کونین کے

!لامکاں تک اور پہنچا کون ہے؟ کوئی نہیں


ایک ہی پل میں مٹا دیں درد و غم میرے سبھی

!آپ کے جیسا مسیحا کون ہے ؟ کوئی نہیں


تاج ختم المرسلیں کا سر پہ ہے جن کے سجا

!ان سا لاثانی و یکتا کون ہے؟ کوئی نہیں


واسطے جن کے بنی آصف یہ ساری کائنات

!ان سا ارفع ان سا اعلیٰ کون ہے؟ کوئی نہیں

شاعر کا نام :- محمد آصف قادری

کتاب کا نام :- مہرِحرا

دیگر کلام

کیوں مجھ پہ نہ رحمت کی ہو برسات مسلسل

ہیں ارمان دل میں ہمارے ہزاروں

ہے مرکز مدینہ ہے محور مدینہ

مجھ پہ بھی چشمِ کرم ماہِ رسالت کرنا

کیوں خدا کی نہ ہو اُس پہ رحمت سدا

ہمیں دربار میں اپنے بُلائیں یارسول اللہ

اپنی قسمت کو اَوج پر دیکھا

کس قدر سرکار کی ہے پیاری پیاری گفتگو

دو عالم میں جو نور پھیلا ہُوا ہے

کتنے عالی شان ہوئے