وُہ مصؐطفےٰ ہیں
وُہ مجتبےٰ ہیں
رؤف بھی ہیں ، رحیم بھی ہیں
بشیر بھی ہیں ،نذیر بھی ہیں
وہی ہیں یٰسیں
وہی ہیں طہٰ
چراغِ روشن
نفوس کے ہیں وہ مزکیّ
کتاب ِ حکمت پڑھانے والے
بُلانے والے خدا کی جانب
شاعر کا نام :- حفیظ تائب
کتاب کا نام :- کلیاتِ حفیظ تائب