آپؐ کی چشمِ عنایت پر ہے ناز
آپؐ نے بخشا میرے دل کو گداز
آپؐ ہی تو حاصلِ ایمان ہیں
آپؐ ہی کا ذکر ہے میری نماز
شاعر کا نام :- واصف علی واصف
کتاب کا نام :- ذِکرِ حبیب