رُوح سُورج کی طرح جسم اُجالے کی مثال
کیسے الفاظ میں ڈھالوں میں وہ تصویرِ جمال
ذکر اس نورِ مجسم کا ہے کرنا مقصود
مالکِ لوح و قلم تو مرے لفظوں کو اُجال
شاعر کا نام :- سید صبیح الدین صبیح رحمانی
کتاب کا نام :- کلیات صبیح رحمانی