سرکارؐ کا ہر صفت میں کامل ہونا
کونین میں ہے عظمتوں کا حامل ہونا
جو نور ظہور آپؐ کی ہستی سے ہے
دَر اصل خدائی کا ہے حاصل ہونا
شاعر کا نام :- پروفیسر محمد طاہر صدیقی
کتاب کا نام :- رباعیاتِ نعت