وہ ابنِ مظؔاہر ہو کہ حُر، جَوؔن کہ مسلؔم
یہ کہہ کے بچھڑتا تھا ہر اک ” دارِ فنا “ سے
جنّت میں بھی مشکل سے مری آنکھ کھُلے گی
سویا ہوں میں شبیرؑ کے دامن کی ہَوا سے
شاعر کا نام :- محسن نقوی
کتاب کا نام :- موجِ ادراک