خوشیاں منائیں اہل سنت، یومِ دعوتِ اسلامی ہے
خوب کریں اظہارِ نعمت، یومِ دعوتِ اسلامی ہے
دعوتِ اسلامی میں ہے بڑھتا عشق نبی کا خوف خُدا کا
بڑھتی ہے نیکی کی رغبت، یومِ دعوتِ اسلامی ہے
فضل خدائے ربُّ العزت، ہے اور لطف ماہِ رسالت
ہم کو ملی اصلاح کی دولت، یومِ دعوتِ اسلامی ہے
جھوٹ سے غیبت سے چغلی سے، کر لے توبہ سوءِ ظن سے
چھوڑ بُرائی کی ہر عادت، یومِ دعوتِ اسلامی ہے
آؤ! گنہگارو آجاؤ! توبہ کر لو مت گھبراؤ
ہو جائے گی رب کی رحمت، یومِ دعوتِ اسلامی ہے
چھوڑو نافرمانیاں چھوڑو، ’’نیک اعمال‘‘ سے رِشتہ جوڑو
رحمت سے پاؤ گے جنت، یومِ دعوتِ اسلامی ہے
پانچوں وقت نمازیں پڑھنا، تم رمضاں کے روزے رکھنا
کرنا رب کی خوب عبادت، یومِ دعوتِ اسلامی ہے
اے اسلامی بھائیو بہنو! چست بنو سستی کو بھگاؤ
گھر گھر دو نیکی کی دعوت، یومِ دعوتِ اسلامی ہے
فرمائی اللہ نے رحمت، کی تجھ کو عطارؔ عنایت
دعوتِ اسلامی کی نعمت، یومِ دعوتِ اسلامی ہے
شاعر کا نام :- الیاس عطار قادری
کتاب کا نام :- وسائلِ فِردوس