نگر نگر میں گھوم کر اے زائرو ضیا کرو
جو خاکِ شہرِ نور ہے وہ جسم پر ملا کرو
نبی کی آل بھی تو ہے نبی کے ہی وجود سے
نبی کی ذات سے کبھی اُنہیں نہ تم جدا کرو
نبی کا احترام کر، کہا خدا نے عرش پر
نبی کہیں تو سر جھکا کے غور سے سنا کرو
مرے نبی کے نوکرو! مرے وطن کے مومنو!
میں تنگ دست ہوں مرے لیے بھی تم دعا کرو
رہا کرو مدینۂ رسول میں جھکا کے سر
یہ مصطفٰی کا شہر ہے ادب سے تم چلا کرو
جہاں کے مرشدوں نے ہر مرید سے یہی کہا
حضور ہی کی مدحتیں پڑھا کرو سنا کرو
بشر کریں حضور کی جو آل سے محبتیں
اُنہیں بھی سر جھکا کے تم زمین پر ملا کرو
شاعر کا نام :- سید حب دار قائم
کتاب کا نام :- مداحِ شاہِ زمن