دامانِ طلب کیوں بھلا پھیلایا ہوا ہے

دامانِ طلب کیوں بھلا پھیلایا ہوا ہے

سرکار کی رحمت پہ شباب آیا ہوا ہے


کیونکر نہ بڑھیں اہلِ خطا آپ کی جانب

جاؤک خداوند نے فرمایا ہوا ہے


روکے گا بھلا کون اسے باغِ عدن سے

طیبہ میں جسے آپ نے بلوایا ہوا ہے


سمجھائے کوئی آ کے مرے سوختہ دل کو

کیوں آپ کا ہو کر بھی یہ گھبرایا ہوا ہے


یہ راز کھلا آپ کی معراج سے آقا

اللّٰہ کا عرش آپ کا ہمسایہ ہوا ہے


جائے وہ مدینے میں شب و روز گزارے

جس کو غمِ حالات نے تڑپایا ہوا ہے


آ جائے گا طیبہ سے کسی روز بلاوا

دل کو اسی امید میں بہلایا ہوا ہے


اُس اشک پہ قربان ہو رعنائی دنیا

جو یادِ مدینہ کے سبب آیا ہوا ہے


کہہ دوں گا سرِحشر سنا کر تری نعتیں

بس عمرِ تبسم کا یہ سرمایہ ہوا ہے

مرے قلم کی زباں کو اعلیٰ صداقتوں کا شعور دینا

ذکرِ احمد اپنی عادت کیجئے

اِک نعت لکھی ہے ہم نے بھی

ہم کو رحمٰن سے جو ملا، اس محمدؐ کی کیا بات ہے

اے ختم رُسل مکی مدنی

سر روضۂ سرکارؐ کی دہلیز پہ ہے

یا نبیؐ! سلامُ علیک

بڑی اُمید ہے سرکارﷺ قدموں میں بُلائیں گے

دل میں ہے خیال رخ نیکوئے محمدﷺ

اے بِیابانِ عَرب تیری بہاروں کو سلام