بندھی حجاز میں ایسی ہَوائے عبدؒ اللہ

بندھی حجاز میں ایسی ہَوائے عبدؒ اللہ

خدا کا خاص کرم تھا برائے عبدؒ اللہ


نگاہ و دل میں سمائی ضیائے عبدؒ اللہ

پسند آئی ہے سب کو، ادائے عبدؒ اللہ


ہُوئی عرب کے خواص عوام میں شہرت

بسے نظر میں ، تو دل میں سمائے ، عبدؒ اللہ


اِس ایک جلوے سے ہے دل کے آئینے کا بھرم

نگاہِ شوق میں ہے نقشِ پائے عبدؒ اللہ


یہی بہت ہے کہ والد ہیں وہ محمدؐ کے

بیان اور کروں کیا، ثنائے عبدؒ اللہ


اُسے مِلی ہے نویدِ نجات کی سوغات

پڑی ہے کان میں جس کے ، صدائے عبدؒ اللہ


چمک رہا ہے محمدؐ کا نُور ماتھے پر

لقائے سرورِ دیں ہے لقائے عبدؒ اللہ


ہے اُن کی ذات، دُعائے خلیلؑ کا مَظہر

نبیؐ کا نُور ہے عظمت فزائے عبدؒاللہ


نصیؔر !میرے لیے ہے نجات کا باعث

ثنائے احمدِ مُرسَل ، وِلائے عبدؒ اللہ

شاعر کا نام :- سید نصیرالدیں نصیر

کتاب کا نام :- فیضِ نسبت

دیگر کلام

وہ ایک فرد جو محور تھا سارے رشتوں کا

کربلا والوں کا غم یاد آیا

خائف کبریا، ہیں رضا ہیں رضا

یہ تو اکثر دہن شاہ زمن سے نکلا

حکایت غمِ ہستی تمام کہتا ہوں

ہو بغداد کا پھر سفر غوثِ اعظم

میراں ولیوں کے امام

ملکِ ولاء کے سیدوسلطان ہیں علی

بَدل یا فَرد جو کامل ہے یا غوث

وادی رضا کی کوہ ہمالیہ رضا کا ہے