یا علیؑ آپ ؑ کی سیرت نے ہمیں
رنج و غم اور مصیبت سے بچا رکھّا ہے
ہفت افلاک سے دکھ آتے نہیں ہیں ہم تک
علم عباس ؑ کا ہر گھر میں لگا رکھّا ہے
یاد کرتا ہوں نبیؐ زادوں کو میں عجز کے ساتھ
مشکبو صحنِ محبت کو بنا رکھّا ہے
مٹ گیا دنیا سے تکفیری بدن آخرِ کار
نام اس کا ہی تو گردابِ بلا رکھّا ہے
ننھے اصغرؑ سے جواں اکبرؑ قاسم کے لیے
دین احمدؐ کا دیا سب نے جلا رکھّا ہے
زندگی اب بھی تڑپتی ہے مجیدؔ آٹھوں پہر
غمِ عباسؑ کو سینے میں سجا رکھّا ہے
شاعر کا نام :- عبد المجید چٹھہ
کتاب کا نام :- عکسِ بو تراب