لولاک لما کی ہے ہر وقت صدا
سرکارؐ کی صورت میں احسان ہوا
ان کے لیے عالم کی تخلیق ہوئی
جنّت کا بھی در ان کے صدقے سے کھلا
شاعر کا نام :- پروفیسر محمد طاہر صدیقی
کتاب کا نام :- رباعیاتِ نعت