اے شمع رسالت ترے پروانے ہزاروں ہیں

اے شمع رسالت ترے پروانے ہزاروں ہیں

اک میں ہی نہیں تیرے تو دیوانے ہزاروں ہیں


اعجاز ہے یہ ساقی کوثر کی نگاہوں کا

میخوار ہزاروں ہیں مے خانے ہزاروں ہیں


ہو جن میں سدا آنا جانا مرے آقا کا

اس دنیا میں ایسے بھی کاشانے ہزاروں ہیں


اس عالم ہستی میں کس کس کا گلہ کیجئے

اپنے بھی ہزاروں ہیں بیگانے ہزاروں ہیں


میخانہ طیبہ کے مے خواروں سے نسبت ہے

مرے لئے پینے کو مے خانے ہزاروں ہیں


مجذوب ہوں مجنوں ہوں دیوانہ ہوں پاگل ہوں

دو چار نہیں مرے تو افسانے ہزاروں ہیں


جو نام محمد پر ہر چیز لٹاتے ہیں

ایسے بھی تو دنیا میں دیوانے ہزاروں ہیں


دل چیز ہے کیا جاناں اک تیرے اشارے پر

دینے کے لئے جان کے نذرانے ہزاروں ہیں


یہ سن کے ہم آئے ہیں نظروں سے پلاتے ہو

ورنہ تو مرے شہر میں مے خانے ہزاروں ہیں


جو مست رہیں ہر دم عشق شہ بطحا میں

اے یار نیازی وہ مستانے ہزاروں ہیں

شاعر کا نام :- عبدالستار نیازی

کتاب کا نام :- کلیات نیازی

دیگر کلام

انوار محمد عربی دے جد جلوہ گر ہو جاندے نیں

محمد رسول ہُدیٰ الله الله

مدینے پہ یہ دِل فِدا ہو رہا ہے

کس کے چہرے میں یہ خورشید اتر آیا ہے

مدینے دے راہی میں تیرے توں صدقے

باعثِ رونقِ حیات حضور

ایسا کریم ایسا سخی اور کون ہے

ہر اک ذرے میں احمد کا گزر ضو بار باقی ہے

جادۂ ہستی کا ہے دستور سیرت آپ کی

یوں تو ہیں شہر خوب کئی خوب تر کہاں