احمدؐ احمؐد بولے دل

احمدؐ احمؐد بولے دل

ہر اک سانس میں دیپ جلائے


خون میں خوشبو گھولے دل

دروازے سے کھلتے ہیں رات گئے جب سینے میں


بھیڑ لگے طوفانوں کی میرے ہجر سفینے میں

آنسو آنسو ڈولے دل


احمدؐ احمدؐ بولے دل

سارے جسم پہ آنکھوں کی چادر اوڑھ کے جاؤں میں


آئے جدھر سے ان کی چاپ ، چاپ کے پیچھے جاؤں میں

میرے پیچھے ہولے دل


احمدؐ احمدؐ بولے دل

آنکھیں ڈوبی ڈوبی ہیں سانسیں خالی خالی ہیں


درد نے جیون ڈوری میں جتنی گرہیں ڈالی ہیں

ایک اک کرکے کھولے دل


احمد ؐ احمدؐ بولے دل

عشق کی راہ میں دھوپ بہت اور بہت کم چھاؤں پڑے


قدم قدم اس دنیا کے سینے کے اوپر پاؤں پڑے

کھائے جب ہچکولے دل


احمدؐ احمدؐ بولے دل

شاعر کا نام :- مظفر وارثی

کتاب کا نام :- میرے اچھے رسول

دیگر کلام

امامِ مرسلیںؐ خیر اُلانام صَلِ عَلیٰ

کیا سَبز سَبز گُنبد کا خُوب ہے نظارہ

جو قافلہ بھی مدینے کی سمت جائے گا

مہتاب سے کِرنوں کا نہ خوشبو سے گلوں کا

سجدہ، قیام، عجز و عبادت کچھ اور ہے

مصطفےؐ مصطفےؐ کر رہا ہوں

ضروری انؐ کی حضوری ہے زندگی کے لیے

اے خدا شکر کہ اُن پر ہوئیں قرباں آنکھیں

لو آیا نبی کا دیار اللہ اللہ

نہ مایوس ہو میرے دُکھ دَرد والے