جانِ ایماں ہے شہِ دیں کی عداوت سے گریز

جانِ ایماں ہے شہِ دیں کی عداوت سے گریز

باعثِ قہرِِ خدا ہے ان کی سنّت سے گریز


آڑ میں تبلیغ کی پرچار نجدیّت کا ہے

اس لیے ہم کو ہے تبلیغی جماعت سے گریز


جو رسول اللہ کی قدرت پہ شک ظاہر کرے

ہم پہ لازم ہے کریں ایسے کی صحبت سے گریز


احمدِ مختار کو کہتا ہے معمولی بشر

دیو کے بندے کو ہے ان کی شفاعت سے گریز


عیدِ میلاد النبی کو شرک و بدعت لکھ دیا

جانے کیوں نجدی کو ہے ذکرِ ولادت سے گریز


صاحبِ سبعِ سنابل نے سکھایا ہے یہی

ہر ولی کرتا ہے اظہارِ کرامت سے گریز


ہو زباں شیریں تو کیا مشکل ہے تسخیرِ قلوب

سنّتِ نبوی ہے استعمالِِ طاقت سے گریز


ہے کلام اللہ میں اظہار شانِ مصطفیٰ

نجدیو کیوں ہے تمہیں قرآں کی آیت سے گریز


عشقِ محبوب خدا ہو جس کے دل میں جا گزیں

کیوں نہ ہو نظمی اسے دنیا کی دولت سے گریز


جو نبی کے علم کو شیطان سے کم تر کہے

نظمی کرنا چاہیے ایسے کی صحبت سے گریز

کتاب کا نام :- بعد از خدا

دیگر کلام

مجھے ہر سال تم حج پر بلانا یارسولَ اللہ

!سنگِ در حبیبؐ ہے اور سَر غریب کا

فلک سے اُونچا مقام میرا ہو یا مُحمّدؐ

ذاتِ والا پہ بار بار دُرود

جب تک جمال شاہؐ امم جلوہ گر نہ تھا

اللہ اللہ شہِ کونین جلالت تیری

روک لیتی ہے آپ کی نسبت

اہلِ ایماں کے لئے ہے آپ کی بعثت

میرے دل میں ہے آقا ! قیام آپ کا

اساں دنیا نوں کی کرنا تے کاروبار کی کرنا