میں شہنشاہِ ؐ دو عالم کے پڑا ہوں
میں ذرّہ نا چیز ہوں یا بختِ رسا ہوں
اب کونسی نعمت کی طلب حق سے کروں میں
دہلیز پہ سلطانِؐ مدینہ کی کھڑا ہوں
اس پیکر نوریں کو تصّور میں بسا کر
میں روضہ اطہر کی طرف دیکھ رہا ہوں
دامن مرا دھلوایا گیا عرفہ میں پہلے
پھر درگہِ سرکارؐ میں بلوایا گیا ہوں
اے کاش درا دیر یہیں وقت ٹھہر جائے
میں پیشِ رسولِؐ عربی نعت سرا ہوں
شاعر کا نام :- حفیظ تائب
کتاب کا نام :- کلیاتِ حفیظ تائب