مرا رفیق میرے ساتھ شہر طیبہ میں
وہ خواب اور وہ بیدار سے سفر میرے
کتاب رب محمد ﷺ حدیث عبد خدا
ہر ایک سچ مرا سب حرف معتبر میرے
میرے خیال کی تابش عکس احمد سے
خرف کدے میں چمکتے ہیں اب گہر میرے
خیال جوہر و آواز حسرت و اقبال
دیارِ شب میں یہ سب صاحب نظر میرے
شاعر کا نام :- ابو الخیر کشفی
کتاب کا نام :- نسبت