مجھے دے کے وصل کی آرزو
تو نے رات ساری جگا دیا
کبھی وصل دے کے ہنسا دیا
کبھی ہجر دے کے رُلا دیا
تیری یاد میں جو میں گُم ہوا
میرے کعبہ سامنے آ گیا
رُخ یار اصل نماز ہے
مجھے کعبے نے یہ بتا دیا
مجھے دے کے وصل آرزو
تو نے رات ساری جگا دیا
کہ یہ تیری نظر کا کمال ہے
مجھے پوچھتے ہیں بڑے بڑے
میں تو سنگِ راہِ نیاز تھا
تو نے اِک نگینہ بنا دیا
کبھی تم سے تھا جو نہ آشنا
تو میں قید غم سے آزاد تھا
مجھے غم سے بڑھ کے سکوں ملا
تو نے درد ایسا عطا کیا
شاعر کا نام :- نامعلوم