پیار سے دیکھتا ہے خدا بھی اُسے جو بشر مصطفے کی نظر میں رہے

پیار سے دیکھتا ہے خدا بھی اُسے جو بشر مصطفے کی نظر میں رہے

قصر شاہی سے اُس کا ہے گھر محترم کیف ذکر نبی جسکے گھر میں رہے


زندگی تو مدینے کی ہے زندگی بندگی بھی مدینے کی ہے بندگی

بندگی کا مزہ لوٹنا ہو اگر آدمی مصطفیٰ کے نگر میں رہے


یاد ان کی رہے ہمسفر ہر قدم روز افزوں رہیں اُنکے لطف وکرم

روز ہوتی رہے حاضری حرم شوق پیہم حرم کے سفر میں رہے


رونق دو جہاں تیری گرد سفر تیرے تلووں کا دھوون ہیں شمس و قمر

چومتی ہے انہیں آج بھی ہر نظر جتنے ذرے تیری رہگزر میں رہے


اُس سے اُلجھیں گے آکر نہ طوفاں کبھی میرا ایمان ہے تجربہ بھی یہی

جس سفینے کے ہیں نا خدا مصطفے غیر ممکن ہے یہ وہ بھنور میں رہے


جب سنا آئیں گے آپ وقت سحر دل میں جشن چراغاں رہا رات بھر

اپنی آنکھیں بچھا کر سر رہگزر رات بھر انتظار سحر میں رہے


اور کوئی نہیں ہے مری جستجو موت کے بعد بھی یہی آرزو

رُوح تن سے نکل کر نیازی مری حلقہ ذکر خیر البشر میں رہے

شاعر کا نام :- عبدالستار نیازی

کتاب کا نام :- کلیات نیازی

دیگر کلام

مرحبا! مقدَّر پھر آج مسکرایا ہے

اللہ دیا جانیاں ، مانیں سلطانیاں

روزِ محشر مصطفےٰ کے دستِ اطہر دیکھنا

یا نبی گر چشمِ رحمت آپ کی مِل جائے گی

جب تلک یہ چاند تارے جِھلمِلاتے جائیں گے

آج سُتیاں آساں جاگ پیاں طیبہ دیاں یاداں آیاں نے

جسے خالقِ عالمیں نے پکارا سرا جاً منیرا

ترے پنگھٹ سے بادل اپنی گاگر بھرنے آتے ہیں

سرورِ دو جہاں

تری ہری بھری دُعا کے سائبان میں رہوں