رب نے جس کی مانی ہے تم اس نبیؐ کو مان لو

رب نے جس کی مانی ہے تم اس نبیؐ کو مان لو

وہ ہیں محبوبِ خدا اِس برتری کو مان لو


تا ابد ختمِ نبوت کا ہے سہرا اُن کے سر

دنیا والو اس نبیِؐ آخری کو مان لو


ان کا ہے اسمِ مبارک ہر اندھیرے میں ضیا

تم بھی اس رعنائی کو اس روشنی کو مان لو


ایک پہلو سیرتِ سرکارؐ کا یہ بھی تو ہے

عظمتیں مطلوب ہیں تو سادگی کو مان لو


اُس کو رہبر مان جو سب کچھ کرے اُن پر فدا

یہ بھلا کس نے کہا ہے ہر کسی کو مان لو


خود فریبی میں نہ رہنا یہ عذابِ جان ہے

دین سے کرلو وفا یا بے حسی کو مان لو


کہہ رہی ہے روحِ انساں اتنی بے چینی کے ساتھ

سرورِ کون و مکاں کی پیروی کو مان لو


لکھ دیا ہے یہ خلاصہ عقلِ انساں نے شکیلؔ

مدحتِ آقاؐ کے آگے بے بسی کو مان لو

شاعر کا نام :- محمد شکیل نقشبندی

کتاب کا نام :- نُور لمحات

دیگر کلام

قلب و جاں میرے فدائے مصطفیٰؐ

اے کریم! نادم ہوں شرم ہے نگاہو ں میں

باب انعام کھلا رحمتِؐ عالم کے طفیل

میں کیوں نہ دو جہاں نوں واراں حضور توں

پر نور نہ ایماں کی ہو تصویر تو کہیے

اج ماہی میرا عرشاں تے معراج مناون چَلّیا اے

مِرے تم خواب میںآؤ مِرے گھر روشنی ہوگی

تو خُود پیام جلی تھا پیامبر تو نہ تھا

پھر مجھ کو عطا کیجئے دیدار مدینہ

منتظر دونوں عالم تھے جن کے لیے