ترے نُور کا دائرہ چاہتا ہوں
عقیدت میں ڈوبی فضا چاہتا ہوں
مہکتا رہے جس کی خوشبو سے دامن
کوئی ایسا حرف دعا چاہتا ہوں
گنہگار ہوں نعت لکھنے سے پہلے
میں اذنِ حبیبؐ خدا چاہتا ہوں
جسے کر سکے طے نہ شب کی سیاہی
وہی نُور کا فاصلہ چاہتا ہوں
ہو نازل جہاں تیری چاہت کی خوشبو
میں دل میں غارِ حرا چاہتا ہوں
شاعر کا نام :- انجم نیازی
کتاب کا نام :- حرا کی خوشبُو