یہ جو اب التفات ہے اے دل

یہ جو اب التفات ہے اے دل

کوئی تو خاص بات ہے اے دل


مدحِ سرکار ﷺ میں لگے رہنا

اِس میں تیری نجات ہے اے دل


رُخ دکھا دیں تو دن نکل آئے

زلف کھولیں تو رات ہے اے دل


اُن کی یادیں سکون دیتی ہیں

دن ہے اجلا کہ رات ہے اے دل


اُلفتِ مصطفٰے ﷺ سنبھال کے رکھ

’’یہ مری کائنات ہے اے دل‘‘


وہ ملیں تو خُدا بھی ملتا ہے

مُصطفٰے ہی وہ ذات ہے اے دل


ہے یہی تو جلیل کی دولت

مصطفیٰ کی جو نعت ہے اے دل

شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل

کتاب کا نام :- مشکِ مدحت

دیگر کلام

جب بھی نعتِ حضورؐ کہتا ہُوں

پھر اُٹھا وَلولۂ یادِ مُغِیلانِ عرب

دلوں سے غم مٹا تا ہے پنجابی مکس

لطف محشر میں خداوندِ تعالی کرنا

ہم سے اب ہجر ہمارا نہیں دیکھا جاتا

کونین میں یُوں جلوہ نُما کوئی نہیں ہے

خُدا سے کب خدائی چاہتا ہُوں

ہم نے سیکھا اُسوۂ سرکارسے

بشارتیں جس کی انبیا دیں یہ تذکرہ اس مجیب کا ہے

چھڑ روندیاں جاون والڑیا دو گھڑیاں آجا کوئی گل نئیں