زُلفِ سرکار سے جب چہرہ نکلتا ہوگا
پھر بھلا کیسے کوئی چاند کو تکتا ہوگا
اَے حلیمہ! یہ بتا تُو نے تو دیکھا ہوگا
کیسے تُجھ سے میرا محبوب لِپٹتا ہوگا
راز چندا کے حسیں ہونے کا اَب سمجھا ہوں
خاکِ نعلین کو چہرے پہ یہ ملتا ہوگا
مُجھ کو معلوم ہے طَیبہ سے جُدائی کا اثر
شام کو شمس بھی روتے ہوئے ڈھلتا ہوگا
کِتنی خُوش بخت ہے طیبہ کی وہ گلیاں یارو
جِن میں بَن ٹھَن کے مِرا محبوب نکلتا ہوگا
اُس دل کو ٹھیس نہ پہنچے گی کبھی اے حاکم
یاد محبوب میں ہر پل جو دھڑکتا ہوگا
شاعر کا نام :- احمد علی حاکم
کتاب کا نام :- کلامِ حاکم