اے خدا! اپنے نبی کی مجھے قربت دے دے

اے خدا! اپنے نبی کی مجھے قربت دے دے

اپنی رحمت سے تو مجھ کو یہ سعادت دے دے


مانگتا ہے جو کوئی اُس کو حکومت دے دے

مجھ کو مولا! تو فقط قطرئہ رحمت دے دے


عمر بھر تیرا پرستار رہوں میں مولا!

اپنے محبوب کی بھی مجھ کو اطاعت دے


تیرے محبوب سے اک دعویٰ ٔ الفت ہے مجھے

میرے پیرایۂ الفت میں تو برکت دے دے


جو گناہوں میں پھنسے ہیں مرے مولا ان کو

صدقۂ رحمتِ عالم سے ہدایت دے دے


تیرے محبوب کے کوچے کی گدائی ہو نصیب

التجا ہے یہی دولت یہی ثروت دے دے


قابلِ رشک بنے دونوں جہاں میں آصف

اے خدا! بہرِ نبی مجھ کو وہ قسمت دے دے

شاعر کا نام :- محمد آصف قادری

کتاب کا نام :- مہرِحرا

خدا کا ذکر کرے ذکرِ مصطفٰی ﷺ نہ کرے

عِشق حضرتؐ نہیں تو کچھ بھی نہیں

اپنے دامانِ شفاعت میں چھُپائے رکھنا

کتنا ہے منفرد شہا حُسن و جمال آپﷺ کا

نعت کے صحیفے ہیں

نور حضرتؐ کاجو طیبہ کے نظاروں میں نہ تھا

وجودِ خاک خورشیدِ نبّوت کی

شب کو بھی جہاں لاکھوں خورشید نکلتے ہیں

محمد دا رتبہ خدا کولوں پُچھو

بَکارِ خَویْش حَیرانَم اَغِثْنِیْ یَا رَسُوْلَ اللہ