صورت اگر ہے عرض تو جوہر ہیں خد و خال
جس طرح سے ہے ذہین ”صدف“ اور گہر خیال
شبیر و فاطمہؑ میں بھی بہتر ہے یہ مثال
معدن ہیں فاطمہ تو گہر فاطمہ کا لال
بیٹے کی تربیت ہے سدا والدین سے
پرکھا گیا بتول کو اکثر حسین سے
شاعر کا نام :- محسن نقوی
کتاب کا نام :- حق ایلیا