جن کے شہرِ پاک کی قرآں میں آئی ہے قسم

جن کے شہرِ پاک کی قرآں میں آئی ہے قسم

وہ رسولِ ہاشمی نوری نسب شافع اُمم

شاہِ اُمم شاہِ اُمم


عرش سے آگے کی منزل پر ہوئے جن کی قدم

وہ حبیبِ کبریا نورِ الٰہ بحرِ کرم

شاہِ اُمم شاہِ اُمم


جن کی اک مسکان سے مرجھائے دل ہوں تازہ دم

وہ جانِ کل وہ روحِ کل وہ دافعِ رنج و الم

شاہِ اُمم شاہِ اُمم


جن کے نورِ پاک سے حاصل ہوا آدم کو دم

وہ باعثِ تخلیقِ کل اعجازِ رب جانِ اُمم

شاہِ اُمم شاہِ اُمم


جن کے دستِ پاک میں مخلوقِ عاصی کا بھرم

وہ چارہ سازِ بے کساں وہ منبعِ رحم و کرم

شاہِ اُمم شاہِ اُمم


جن کے قبضے میں دیا رب نے شفاعت کا علم

وہ تاجدارِ مرسلاں عالی وقار و محتشم

شاہِ اُمم شاہِ اُمم


جن کی ہیبت سے گرے کعبے میں اوندھے منہ صنم

وہ علم بردارِ توحید و رسولِ محترم

شاہِ اُمم شاہِ اُمم


حسرتِ دل ہے کہ کب جانا ملے سوئے حرم

گنبدِ خضریٰ کو دیکھوں اور مٹے ہر ایک غم

شاہِ اُمم شاہِ اُمم


جس طرح پڑھتا ہوں میں نعتِ رسولِ محترم

قبر میں بھی لب پہ ذکرِ مصطفیٰ ہو دم بدم

شاہِ اُمم شاہِ اُمم


کس طرح نظمی کرے نعتِ شہِ بطحا رقم

ان کا نامِ پاک آئے کانپ کانپ اٹّھے قلم

شاہِ اُمم شاہِ اُمم

کتاب کا نام :- بعد از خدا

دیگر کلام

یہ کس کا تذکرہ عرشِ عُلا تک

رسائی میری اگر ہوگئی مدینے تک

مصطفیٰ صلِّ علیٰ سید و سرور کے طفیل

کیا ہوا آج کہ خوشبو سی ہوا میں ہے

کانِ کرامت شانِ شفاعت صلی اللہ علیہ وسلم

شافعِ روزِ محشر پہ لاکھوں سلام

ان کے در کے بھکاری بادشاہوں کو لجائیں

رات اور دن شمار کرتے ہیں

سرِ محشر مرے عصیاں کے جب دفتر نکلتے ہیں

سرخیاں حبِ نبی کی جس کے دل میں رچ گئیں