خاتم الانبیاء رسول اللہ ﷺ

خاتم الانبیاء رسول اللہ ﷺ

نائب الکبریا رسول اللہ ﷺ


ربِ کونین کی صدا رسول اللہ ﷺ

حرف کن کی بنا رسول اللہ ﷺ


ماہتابِ حرا رسول اللہ ﷺ

آفتابِ صفا رسول اللہ ﷺ


بے گماں مجتبیٰ رسول اللہ ﷺ

بالیقیں مصطفیٰ رسول اللہﷺ


روحِ کہف الوریٰ رسول اللہ ﷺ

شمعِ نور الہدی ٰ رسول اللہﷺ


زندگی کی ضیا رسول اللہ ﷺ

بندگی کا صلہ رسول اللہ ﷺ


رحمتوں کی گھٹا رسول اللہ ﷺ

بخششوں کی فضا رسول اللہ ﷺ


معتبر نا خدا رسول اللہ ﷺ

محترم رہنما رسول اللہ ﷺ


ہر مرض کی دوا رسول اللہ ﷺ

ہر غرض کی دعا رسول اللہ ﷺ


کانِ جود و سخا رسول اللہ ﷺ

بحرِ لطف و عطا رسول اللہ ﷺ


درسِ صبر و رضا رسول اللہ ﷺ

جانِ مہر و وفا رسول اللہ ﷺ


بے بصر کا عصا رسول اللہ ﷺ

سونے گھر کا دیا رسول اللہ ﷺ


خلق کا آسرا رسول اللہ ﷺ

یعنی خیرالوریٰ رسول اللہ ﷺ


مہر شمس والضحیٰ رسول اللہ ﷺ

ماہِ بدرالدجیٰ رسول اللہ ﷺ


ذکر صبح و مسا رسول اللہ ﷺ

وردِ صلِ علی ٰ رسول اللہ ﷺ


مرحبا مرحبا رسول اللہ ﷺ

مرحبا مرحبا رسول اللہ ﷺ

شاعر کا نام :- پروفیسراقبال عظیم

کتاب کا نام :- زبُورِ حرم

دیگر کلام

حالِ دل کس کو سناؤں آپ کے ہوتے ہوئے

یہ غم نہیں ہمیں روزِ حساب کیا ہوگا

نبی کا روضہء اقدس جہاں ہے

بسا ہوا ہے نبی کا دیار آنکھوں میں

میں سوجاؤں یا مصطفٰے کہتے کہتے

میں ایک عاصی رحمت نگر حضورؐ کا ہوں

ہر چند بندگی کی جزا ہی کچھ اور ہے

شمس و قمر کی اور نہ اقصیٰ کی روشنی

مدینہ کی زمیں طرفہ زمیں ہے

یہ نعت مصطفیٰ کا معجزہ ہے