مری حیات محمدؐ کے نام لکھ دینا

مری حیات محمدؐ کے نام لکھ دینا

مر ے کفن پہ درود و سلام لکھ دینا


کیا تو عشق، فرائض مگر ادا نہ کئے

تمام شد کی جگہ ناتمام لکھ دینا


خدا کے سارے گھروں کا کرو شمار اگر

تو میری روح کو بیت الحرام لکھ دینا


ہواؤ شہر نبیؐ سے ہو جتنی بارگزر

ہر ایک ذرّے پہ میرا سلام لکھ دینا


نہ کرنا فرد عمل پر بھی میرا نام رقم

فرشتو صرف نبیؐ کا غلام لکھ دینا


جب آخرت میں ہو فہرستِ عاشقاں تیار

مجھے بھی بندہِ خیر الانام لکھ دینا


جوارِ چشمہ کوثر پہ جس کی آنکھ کُھلے

مرے نصیب میں ایسی بھی شام لکھ دینا


مظفر اب نہیں آئے گا اور کوئی نبیؐ

اُنھیں ہر ایک صدی کا امام لکھ دینا

شاعر کا نام :- مظفر وارثی

کتاب کا نام :- صاحبِ تاج

دیگر کلام

اللہ نور، نور کا پیکر حضورؐ ہیں

طواف اُن کا کرے بزرگی

نبیؐ کی نعت ہے بام غزل

نہ پگڑی زیب دیتی ہے

جب مرے نبیؐ نے عرش پر خدا سے

سر مرا آپؐ کی دہلیز سے جب لگتا ہے

روشنی سے ہوں الگ سائے یہ منظور نہیں

دل چہرہء رسولِ خدا دیکھتا رہا

ہر اک زمیں کا آسماں، حضورؐ ہیں

صبحِ ازل کا ہے وہ تارہ