نعت شانِ رسولِؐ اکرم میں

نعت شانِ رسولِؐ اکرم میں

ہے دھیانِ رسولِؐ اکرم میں


نور کا سلسلہ ہے آدمؑ تک

رفتگانِ رسولِؐ اکرم میں


متنِ قرآں کی ایک اک آیت

ہے زبانِ رسولِؐ اکرم میں


کاش اپنا شمار ہو جائے

عاشقانِ رسولِؐ اکرم میں


رحمتیں ، جنتیں ہر اک جانب

ہیں جہانِ رسولِؐ اکرم میں


بچیاں دف بجاتی دیکھی ہیں

طالبانِ رسولِؐ اکرم میں


رب نے معجز نمایاں رکھیں

نعت خوانِ رسولِؐ اکرم میں


ہر گلِ تر ہے تا ابد تازہ

گلستانِ رسولِؐ اکرم میں


سب مظاہر ہیں دوستی کے عظیم

دوستانِ رسولِؐ اکرم میں


ہر ستارہ ہے ضو فشاں طاہرؔ

آسمانِ رسولِؐ اکرم میں

کتاب کا نام :- ریاضِ نعت

دیگر کلام

شہرِ طیبہ کا جنّتی موسم

خانہ کعبہ کی طرف جھکتے ہیں ہم

بھاگتی تھی ڈھونڈنے پانی کو ماں

شہرِ آقاؐ کو میں روانہ ہوں

یادِ نبیؐ کی کرتی آئینہ داری راتیں

دور آنکھوں سے در نہ جائے کہیں

نعت حال لوگوں پہ انگلیاں اٹھاتے ہیں

در عطا کے کھلتے ہیں

زمینِ شہرِ طیبہ پر ستارے ہی ستارے ہیں

نعت کے صحیفے ہیں