دل میں چاہت ہے پیمبرؐ کی تو دوزخ کیسی؟
پھر سرِ حشر یہ رحمت کا لبادہ کیا ہے
اے فرشتو! میرے اعمال نہ دیکھو، ٹھہرو
پہلے پُوچھو کہ محمّدؐ کا اِرادہ کیا ہے
شاعر کا نام :- محسن نقوی
کتاب کا نام :- موجِ ادراک