نظر میں بادۂ گُلفام لے کر

نظر میں بادۂ گُلفام لے کر

یہ کون آیا چراغِ شام لے کر


مری دیوانگی کی خیر یارب

وُہ نِکلے ہیں خدا کا نام لے کر


ترے آنے میں جب تاخِیر دیکھی

قضا آئی تِرا پیغام لے کر


مرض کو پالیا چارہ گروں نے

دَوَا دیتے ہیں تیرا نام لے کر


قضا کو ڈھونڈھنے آئے تھے اعظؔم

چلے ہیں زیست کا الزام لے کر

شاعر کا نام :- محمد اعظم چشتی

کتاب کا نام :- کلیاتِ اعظم چشتی

دیگر کلام

عِشق والا جادو آپے گل پالیا

واگاں حُسن دیاں ساڈے ول موڑ موڑ موڑ

جدوں یاد آوے دلدار

گل عشق دی مالا پا کے

کِتّھوں جا کے تویت لیاواں

مینوں سمجھ نہ یار اریرے

اساں دکھیاں تے ایہہ احسان نہ کر

اوہو نیڑے اوہو دور دسے

حسن دے ہتھ شمشیر

کر کر ہار سنگار او سانول موئیاں نوں نہ مار