بھٹکیں گے کیسے ہم جو رہے رہبری میں آپ ﷺ

بھٹکیں گے کیسے ہم جو رہے رہبری میں آپ ﷺ

شامل جو ہو گئے ہیں مری زندگی میں آپ


چھانی ہے جب سے میں نے زمانے میں حسن ضو

سارے جہاں سے بڑھ کے لگے آگہی میں آپﷺ


مدحت میں جو ملی ہے مجھے آپ کی لگن

اب آرزو یہی ہے رہیں شاعری میں آپﷺ


دیکھا شجر شجر میں ملے چار سو نشان

گلشن میں، بلبلوں کی ملے نغمگی میں آپﷺ


مجھ کو یقین ہے کہ قیامت کے روز بھی

کوثر عطا کریں گے مجھے تشنگی میں آپﷺ


ہیں غم گسار اتنے کبھی ڈوبنے نہ دیں

دیتے رہے سہارا مجھے ہر غمی میں آپﷺ


قائم جو توڑ دے گی زمانے میں مفلسی

تب مجھ کو جوڑ دیں گے مری بے بسی میں آپ

شاعر کا نام :- سید حب دار قائم

کتاب کا نام :- مداحِ شاہِ زمن

اللہ رے تیرے در و دیوار,مدینہ

جاں آبروئے دیں پہ ٖفدا ہو تو بات ہے

مہِ صفا ہو سرِ خواب جلوہ گراے کاش

اب کرم یامصطَفیٰ فرمائیے

جلوہ فطرت، چشمہ رحمت، سیرتِ اطہر ماشاءاللہ

نعتِ سرورؐ میں اگر لطفِ مناجات نہیں

بے خود کیے دیتے ہیں انداز حجابانہ

ذکر نبی دا کردیاں رہنا چنگا لگدا اے

دل میں ہے خیال رخ نیکوئے محمدﷺ

دونوں عالم کا داتا ہمارا نبی