’’جو شخص آپ کے قدموں کی دھول ہوتا نہیں‘‘
عمل ہو کیسا بھی اُس کا قبول ہوتا نہیں
حضور آپ کو تسلیم جو بھی دل سے کرے
خدا کے فضل سے وہ بے اصول ہوتا نہیں
جو جان و دل سے نہ عاشق ہو سرورِ دیں کا
کبھی بھی نعت کا اُس پر نزول ہوتا نہیں
بلالِؓ حبشی یہی درس دے گئے ہم کو
سہیں نہ ظلم تو عشقِ رسول ہوتا نہیں
بہت حسین تھے یوسف مگر یہ سوچو ذرا
ہر ایک حُسن تو حُسنِ رسول ہوتا نہیں
درود جس کا وظیفہ ہو رات دن قائم
شاعر کا نام :- سید حب دار قائم
کتاب کا نام :- مداحِ شاہِ زمن