مائِل کرم پہ آپؐ کی جب ذات ہو گئی
لطف و عطا کی چار ُسو برسات ہو گئی
اسمِ نبیؐ کے ذکر سے دل شاد ہوگیا
مَعدوم ساری تلخیِ حالات ہوگئی
جب بھی درود پاک لبوں پر سجا لیا
دل کے ِحرا میں نور کی برسات ہوگئی
سِدرہ پہ جا کے حضرتِ جبریل ؑ رک گئے
زیبِ کمال آپ ہی کی ذات ہوگئی
فیضیؔ دیارِ عشقِ نبیؐ میں جو سانس لی
خوشبو سے ، روشنی سے ملاقات ہوگئی
شاعر کا نام :- اسلم فیضی
کتاب کا نام :- سحابِ رحمت