الف سے اللہ
ب با سم اللہ
اللہ ہی اللہ
ت سے توبہ
استغفراللہ
ٹ سے ٹوٹا
دشمن اللہ
ث سے ثروت
بخشے اللہ
ج سے جابر
قادر اللہ
چ سے چاہو
مت غیر اللہ
ح سے حامد
محمُود اللہ
خ سے خیبر
توڑے اللہ
د دمادم
اللہ ہی اللہ
ذ سے ذاکر
ذکر ہے اللہ
رسے روٹی
بھیجے اللہ
زسے زاہد
عابد اللہ
س سے سچّا
محبُوبؐ اللہ
ش سے شامِل
کام میں اللہ
ص سے صُورت
نہ کوئی اللہ
ض سے ضامن
رزق کا اللہ
ط سے طاقت
والا اللہ
ظ سے ظالم
مارے اللہ
ع سے عالم
ہر شے اللہ
غ سے غافل
دُور ہے اللہ
ف سے فاقہ
ٹالے اللہ
ق سے قائم
ہر دم اللہ
ک سے کتنا
اچھا اللہ
گ سے گاؤ
اللہ ہی اللہ
ل سے لشکر
فاتِح اللہ
ؐ م سے محمّد
محبوب اللہ
ن سے نعمت
مالک اللہ
وسے واصِفؔ
بندہ اللہ
ہ سے ہر دم
حافظ اللہ
ی سے یاور
یا ولی اللہ
شاعر کا نام :- واصف علی واصف
کتاب کا نام :- شبِ راز