ممنون ہوں مجھ پر ہے آقاؐ کی نگاہ
صد شکر کہ حاصل ہے طیبہ کی پناہ
ہمراہ سدا رہتی ہے ان کی رحمت
پڑنے ہی نہیں دیتی کچھ گردِ گناہ
شاعر کا نام :- پروفیسر محمد طاہر صدیقی
کتاب کا نام :- رباعیاتِ نعت