جس نے یادوں میں ہمیں عرشِ خدا پر رکھا

جس نے یادوں میں ہمیں عرشِ خدا پر رکھا

ہم نے مشکل میں اسے حامی و یاور رکھا


خیرہ کرتے بھی تو کیسے ہمیں مغرب کے چراغ

سامنے ہم نے ہمیشہ رُخِ دلبر رکھا


جان سرکار کے قدموں پہ نچھاور کردی

دل بھی سرکار کی راہوں میں بچھا کر رکھا


تجھ کو چاہا تجھے سوچا تجھے لکھا برسوں

دید کی پیاس کو اکثر لبِ ساغر رکھا


میری اوقات ہی کیا ہے کہ تری نعت کہوں

تیری رحمت نے مجھے تیرا ثنا گر رکھا


نام جب بھی شہِ عالم کا لکھا یا چوما

میری پَوروں کو بھی قدرت نے معنبر رکھا


گرچہ ہم آن بسے غرب کی دُنیا میں ظفر

رشتہ آقا سے غلامی کا برابر رکھا

شاعر کا نام :- محمد ظفراقبال نوری

کتاب کا نام :- مصحفِ ثنا

ہم کھولتے ہیں راز کہ کس سے ہے کیا مراد

دل میں ہے یاد تیری لب پر ہے نام تیرا

رسولِ خدا کی غلامی میں کیا ہے

ہر لحظہ ہے رحمت کی برسات مدینے میں

محبوب کی محفل کو محبوب سجاتے ہیں

آغوشِ تصوّر میں مدینے کی زمیں ہے

فرشتوں کے دل پر بھی جس کا اثر ہے

طواف اُن کا کرے بزرگی

دل ہے سفر ِ طیبہ کو تیار ہمیشہ

رحمتِ بے کراں مدینہ ہے