درود پڑھتے رہیں مصطفیٰ کی بات چلے

درود پڑھتے رہیں مصطفیٰ کی بات چلے

شہِ مدینہ حبیبِ خدا کی بات چلے


نہ ہو جو عشقِ نبی زندگی ہے لا حاصل

بقا ہے بعد میں پہلے فنا کی بات چلے


کیا قرآن نے والشمّس میں بیاں جس کا

اُسی حسین رخِ مصطفیٰ کی بات چلے


برس برس رہا آقا کی خلوتوں کا امیں

نفَس نفَس اُسی غارِ حرا کی بات چلے


عطا ہوا جسے رحم و کرم کا گنجینہ

چلو کہ پھر اُسی دستِ دعا کی بات چلے


پکارا آقا نے جن کو عتیق اور صدیق

وہ نام آئے تو صدق و صفا کی بات چلے


یہ کون راکبِ دوشِ نبی ہوا مشہور

علی کے نام سے شیرِ خدا کی بات چلے


تمہاری نعتوں میں تاثیر ہے عجب نظمی

سخن تمہارا ہو کلکِ رضا کی بات چلے

کتاب کا نام :- بعد از خدا

دیگر کلام

محمدؐ عربی کی لغات لکھنی ہے

خوشیاں مناؤ بھائیو! سرکار آگئے

اے شہِ کون و مکاں ماحئی غم شاہِ اُممؐ

آمنہ بی بی کے گلشن میں آئی ہے تازہ بہار

جو ہجرِ درِ شاہ کا بیمار نہیں ہے

عجب کرم شہِ والا تبار کرتے ہیں

دل کی تسکیں کیلئے چھیڑئیے دلدار کی بات

کرم مجھ پر بھی بس اتنا مرے سرکار ہو جائے

منزلیں گم ہوئیں

نبی رازدارِ جلی و خفی ہے