ہر انؐ کی بات ضروری ہے زندگی کے لیے
’’نبیؐ کی نعت ضروری ہے زندگی کے لیے‘‘
جو قربِ سرورِؐ عالم کے خواب تازہ کرے
حسیں وہ رات ضروری ہے زندگی کے لیے
بس انؐ کی ذات ہی مرکز ہے زندگانی کا
بس انؐ کی ذات ضروری ہے زندگی کے لیے
تمھاری چشمِ کرم سے ہے میرے دل کو قرار
تمھاری جھات ضروری ہے زندگی کے لیے
جو راہِ حق کی مسافت میں رہنمائی دے
اسی کا ساتھ ضروری ہے زندگی کے لیے
وفا کی راہ میں دنیا بھلانا پڑتی ہے
ہوس کی مات ضروری ہے زندگی کے لیے
وہ ہاتھ جس میں تھمی ہو ثنا سدا طاہرؔ
تجھے وہ ہاتھ ضروری ہے زندگی کے لیے
شاعر کا نام :- پروفیسر محمد طاہر صدیقی
کتاب کا نام :- طرحِ نعت