حشر میں مصطفیٰ کی شفاعت پہ

حشر میں مصطفیٰ کی شفاعت پہ ہم عاصیوں کو بڑا فخر ہے ناز ہے

ہاتھ میں ان کے ہوگا لو احمد کا ان کی محبوبیت کا یہ انداز ہے


روح آدم کو ان کی بدولت ملی سارے انوار اُس نور پر منتہی

خِلق اور خُلق میں اُن کی ہی برتری نورِ احمد ہی تو حرفِ آغاز ہے


عرش سے آگے کس کو بلایا گیا کس کو اسریٰ کا دولہا بنایا گیا

پردہء ذات کس پر اٹھایا گیا کیا کہا کیا سنا یہ بھی اک راز ہے


تو نے باندھی ہے دستارِ جود و سخا، میرے تن پر ہے جرم و خطا کی عبا

میں سراپا معاصی میں ہوں مبتلا عفو اور در گزر میں تو ممتاز ہے


حور و غلماں ملائک کی پیشانیاں تیرے ہی نام سے پائیں تابانیاں

فرش سے عرش تک شرق سے غرب تک میرے سرکار تیری ہی آواز ہے


میرے کشکولِ حاجات میں یا نبی ڈال دیجیے اجابت کی تھوڑی سی بھیک

آپ کے در سے سائل نہ خالی پھرے آپ کا جود منگتوں کا دم ساز ہے


نظمی کو جو رضا کا مخالف کہے مرتے دم اس کے لب پر نہ کلمہ رہے

ہمہ دانی کا دعویٰ ہے جس شخص کو وہ منافق ہے جھوٹا دغا باز ہے

کتاب کا نام :- بعد از خدا

دیگر کلام

شربتِ دیدار پیاسوں کو پلاتے ہیں ضرور

جو یادِ نبیؐ میں نکلتے ہیں آنسو

چشم عنایت ہم پر بھی

نارِ دوزخ کو چمن کر دے بہار عارِض

سر کو جھکائے ہے فلک ان کے سلام کے لیے

رب نے جس کی مانی ہے تم اس نبیؐ کو مان لو

یا نبی! دَر پہ بلائیں

مرحبا کیا شان کیا رُتبہ ترا

ابنِ یعقوبؐ کو اللہ نے صورت بخشی

ہو گیا روشن جہاں ماہِ رسالت آگئے