کرم ہیں آپ نے مجھ کو بلایا یارسول اللہ
مجھے بھی جیتے جی روضہ دکھایا یارسول اللہ
سنہری جالیوں سے اب نظر ہٹتی نہیں میری
یہ منظر آپ نے ایسا دکھایا یارسول اللہ
مقدر جاگ اٹھا اس کی مرادیں ہوگئیں پوری
آپ کے آستانہ پہ آیا یارسول اللہ
میں سمجھوں گا کہ مجھ کو مل گئیں کونین کی دولت
آپ کی آل کا صدقہ جو پایا یارسول اللہ
لگا دیجیے ادھر بھی ابر رحمت کا کوئی چھینٹا
مقدر آپ نے سب کا جگایا یارسول اللہ
شاعر کا نام :- نامعلوم