کسی شب خواب میں ایسا شہِ ابرار ہو جاتا

کسی شب خواب میں ایسا شہِ ابرار ہو جاتا

مقدر جاگ جاتا آپ کا دیدار ہو جاتا


کہاں ایسی مِری قسمت کہاں ایسا مقدر ہے

کہ میں بھی شربتِ دیدار سے سرشار ہو جاتا


اگر وہ دیکھ لیتا اک نظر طیبہ کی گلیوں کو

تو گرویدہ یقیناََ مصر کا بازار ہو جاتا


مجھے بھی تاجداری مل گئی ہوتی مِرے آقا

مِرے سر جو تمہارا ذرۂِ پیزار ہوجاتا


دیارِ مصطفےٰ کی حاضری سے کارآمد ہے

وگرنہ زندگی کا یہ سفر بے کار ہوجاتا


عجب کیاتھاکہ طوفاں خود تمہیں لیتا حفاظت میں

نبی کا نام لے لیتے تو بیڑا پار ہوجاتا


چلا آیا ہے شاہِ دیں کے پیچھے پیچھے جنت میں

بھلا کیسے غلامِ مصطفےٰ فی النار ہو جاتا


تمنا ہے یہی دل میں شہنشاہِ مدینہ بس

شفیقِؔ بے نوا پھر حاضرِ دربار ہوجاتا

شاعر کا نام :- شفیق ؔ رائے پوری

کتاب کا نام :- قصیدہ نور کا

دیگر کلام

خدا کا فضل ہے رحمت ہے بارھویں تاریخ

خمیر حضرت آدم ابھی نہ اٹھا تھا

عشقِ اویس و جذبۂ بوذر بھی ڈال دے

چلتے چلتے مصطفیٰ کے آستاں تک آ گئے

جب لیا نام نبی میں نے دعا سے پہلے

ہے جن کی خاکِ پا رُخِ مہ پر لگی ہوئی

اَکھ روندی اے جد آوا دے دربار دے چیتے آوندے نے

نظر آتے ہیں ہر ذرّے میں نظّارے مُحمّد کے

حرم سے گفتگو کرتی ہواؤں میں اُڑا دینا

زہد و تقویٰ پہ نہ تکمیلِ عبادت پہ ہے ناز