کوئی ہوا ہے اور نہ ہوگا
میرے نبی ؐ سے بڑھ کر سچّا
سیدھی راہ دکھانے والا
سب کا ہادی رب کا پیارا
دانائی کا روشن سورج
لطف و کرم کا بہتا دریا
ہمت ہے کہسار کی صورت
چہرہ کِھلتی کلیوں جیسا
چاند کیا دو ٹکڑے اسؐ نے
وہ سورج کو واپس لایا
خُلقِ خدا کے دل کی تسکیں
آمنہ کی آنکھوں کا تارا
شاعر کا نام :- حفیظ تائب
کتاب کا نام :- کلیاتِ حفیظ تائب