پاک محمدؐ نام ہے پیارا پاکیزہ ہر بات
پَل پَل تیرا جیون جیسے قرآنی آیات
ٹوٹی پھوٹی کشتی اپنی موجوں میں گھبرائے
تیری آس نہ ہو تو ہر اِک جیتے جی مرجائے
گنبد ِ خضرا تیری چھائوں ٹھنڈی ٹھار پھوار
کہاں ملے گی ایسی راحت کہاں ہے یہ مہکار
باغ مدینہ ، شیتل پنچھی، جنت میں لہرائیں
بھینی بھینی خوشبومیں سب نعت نبی ؐ کی گائیں
تیری یاد ہی میرے آقاؐ بگڑے کام سنوارے
رنگ برنگی پھول کھلائے بخشے چاند اور تارے
پاک محمدؐ نام ہے پیارا پاکیزہ ہر بات
پَل پَل تیرا جیون جیسے قرآنی آیات
شاعر کا نام :- اسلم فیضی
کتاب کا نام :- سحابِ رحمت