شہر نبیؐ سے آئے ٹھنڈی ہوا ہمیشہ

شہر نبیؐ سے آئے ٹھنڈی ہوا ہمیشہ

جس سے رہے معطرّ ساری فضا ہمیشہ


کیونکر پھرے گا خالی در سے تِرا سوالی

خیرات لے رہے ہیں شاہ و گدا ہمیشہ


یہی دل کی ہے تمنّا مل جائے گر کہیں سے

رہے سجدہ گاہ میری تِرا نقش پا ہمیشہ


ادرِک لَناَ حبیبی وَانْصُر لَناَ طبیبی

کرتے ہیں یہ وظیفہ تیرے گدا ہمیشہ


جن کو ِمرے نبیؐ نے کملی میں لے لیا ہے

رہتے ہیں دور اُن سے رنج و بلا ہمیشہ


تیرے جلیل کی ہے ادنیٰ سی یہ گزارش

اپنی نظر میں رکھنا یا مجتبٰی! ہمیشہ

شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل

کتاب کا نام :- مہکار مدینے کی

دیگر کلام

بھیجو درود سلام کے تحفے نغمہ نعتِ رسول سنائے

جہڑے سجن اپنے سجناں دا وچہ دل دے نقش پکا لیندے

محمد مصطفیٰ دے نور دی جلوہ نمائی اے

مدینہ کے دَر و دیوار دیکھیں

مولا یا صل و سلم دائما ابدا

تضحیکِ ذاتِ سید ابرار ہے غلط

دنیا کی کشمکش میں نہ فکرِ وباء میں ہم

اُن کا احساں ہے خدا کا شکر ہے

ترے نُور دی اے تاریاں چہ لو مدینے دیا چن سوہنیا

درودِ پاک کی کثرت پسند آتی ہے