اُسی کو بنایا گیا سب سے پہلے

اُسی کو بنایا گیا سب سے پہلے

اُسی کو سجایا گیا سب سے پہلے


مراتب کی تقسیم ہونے لگی تو

اُسی کو بلایا گیا سب سے پہلے


ہوا جب بھی تازہ کوئی حکم جاری

اُسی کو سنایا گیا سب سے پہلے


ارادہ کیا جب بھی صورت گری کا

اُسی کوبنایا گیا سب سے پہلے


یہ ختمِ نبوت ہے تخصیص اُس کی

اُسی کو بتایا گیا سب سے پہلے


صغیرہ کبیرہ سبھی لغزشوں سے

اُسی کو بچایا گیا سب سے پہلے


بنایا گیا جب یہ عرشِ معلیٰ

اُسی کو دکھایا گیا سب سے پہلے


لگی جونہی اعزاز کی پہلی مسند

اُسی کو بٹھایا گیا سب سے پہلے


چھلکنے لگا جب محبت کا ساغر

اُسی کو پلایا گیا سب سے پہلے


فرشتوں نے جب گایا اُس کا قصیدہ

اُسی کو سنایا گیا سب سے پہلے


اُسی کو ہی بخشے گئے سب تفاخر

اُسی کو بتایا گیا سب سے پہلے

شاعر کا نام :- انجم نیازی

کتاب کا نام :- حرا کی خوشبُو

دیگر کلام

مراد مل گئی کوئی صدا لگا نہ سکے

انوار دا مینہ وسدا پیا چار چوفیرے تے

صاحب جود و الکرم صل علیٰ محمدٍؐ

غمزدوں کے لیے رحمتِ مصطفیٰﷺ

ہر انؐ کی بات ضروری ہے زندگی کے لیے

آج کچھ کرنا ہے اظہار رسُولِ عربی

اللہ اللہ طیبہ و بطحٰا کی پاکیزہ زمیں

مِدحتِ نورِ مجسم کیا کریں

وہ گھر وہ کوچہ وہ قریہ مکانِ رحمت ہے

جو ہو سر کو رَسائی اُن کے دَر تک