رُوحِ حسانؓ کی جانب سے مِلا مجھ کو جواب
ہو نہ آزارِ تَردُّد میں طبیعت مشغول
سب میں رہتے ہوئے جو سب سے جُدا لگتا ہو
اُس پہ محضِ بشریّت کا ہے اطلاق، فضول
نُور کے سانچے میں ڈالا ہو خدا نے جس کو
اپنے جیسا جو کہے اُس کو، وہ فطری مجہول
’’حُسنِ یوسفؑ، دمِ عیسیٰ ؑ، یدِ بیضا‘‘ دارد
ہر بشر کے لیے ممکن نہیں اِن سب کا حُصول
شاعر کا نام :- سید نصیرالدیں نصیر
کتاب کا نام :- دیں ہمہ اوست